ڈی ای او کوئٹہ نے کل ضلع کے تمام بوائز مڈل سکولز کے ہیڈماسٹروں کی میٹنگ بلالی

جمعرات 3 مئی 2018 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ضلع کوئٹہ کے تمام بوائز مڈل سکولز کے ہیڈماسٹروں کی میٹنگ مورخہ 5مئی کو صبح9بجے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول کوئٹہ میں ہوگی میٹنگ میں چلتن ٹائون اور زرغون ٹائون کے تمام بوائز مڈل سکولز کے ہیڈماسٹرز اپنے اپنے سکول سے متعلق تفصیلی معلومات کے ساتھ شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :