پاکستان نے دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز پر قابو پالیا ہے، گزشتہ 15سال سے پاکستان کو بجلی اور گیس سمیت کئی درپیش مسائل حل کردیئے گئے ،

ملک میں کھیلوں کے سامان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، گزشتہ سال پاکستان نے 4کروڑ فٹبال برآمد کئے، رواں سال عالمی فٹبال کپ میں پاکستان کا تیار کردہ فٹبال استعمال ہوگا، وزیرتجارت اور انکی ٹیم کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بہتری پر مبارکباد کی مستحق ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا "ایمرجنگ پاکستان"تقریب سے خطاب

جمعرات 3 مئی 2018 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز پر قابو پالیا ہے، گزشتہ 15سال سے پاکستان کو بجلی اور گیس سمیت کئی درپیش مسائل کو دور کردیا گیا ، ملک میں کھیلوں کے سامان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، گزشتہ سال پاکستان نے 4کروڑ فٹبال برآمد کئے، رواں سال عالمی فٹبال کپ میں پاکستان کا تیار کردہ فٹبال استعمال ہوگا، وزیرتجارت اور انکی ٹیم کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بہتری پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس میں "ایمرجنگ پاکستان"تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ 15سال سے پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا۔ دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز پر قابو پالیا ہے۔

(جاری ہے)

گیس اور بجلی کی کمی کو بھی دور کردیا گیا ہے۔ موٹرویز ہائی سمیت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا ہے پاکستان میں کھیلوں کے سامان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

پاکستان نے گزشتہ سال 4کروڑ فٹبال برآمد کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تجارت اور انکی ٹیم کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بہتری پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ سیالکوٹ کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمرشل بنیادوں پر کامیابی سے چل رہا ہے۔خواجہ مسعود کیلئے ستارہ امتیاز کی سفارش کروں گا۔ تقریب کا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کے کھیلوں کے سامان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان کا تیارکردہ فٹبال رواں سال فٹبال کے عالمی کپ میں استعمال ہوگا۔