فوڈ اتھارٹی کا ہوٹل مالکان اورمنیجرزکیلئے تربیتی پروگرام کاآغاز

جمعہ 4 مئی 2018 12:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی نے ہوٹل مالکان اورمنیجرزکیلئے تربیتی پروگرام کاآغازکردیا،اپنی نوعیت کی پہلی اس ٹریننگ میں ابتدائی طورپر65 افراد شامل ہیں جنہیں فوڈ سیفٹی لیول ون کی تربیت فراہم کی جارہی ہے جس کے اختتام پراسنادبھی دی جائیںگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کے پی کے فوڈاتھارٹی کے ترجمان عطاء اللہ نے کہاکہ آئندہ وقتوں میں کوئی بھی فردتربیت کے بغیرہوٹل میں کام کرنے کامجازنہیں ہوگااورخلاف ورزی کرنے والوں کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ اس تربیت میں فوڈاتھارٹی کے افسران بھی ٹریننگ لے رہے ہیں جوکہ بعدمیں اپنے متعلقہ اضلاع میں مزیدکوتربیت دیںگے اوریہ سلسلہ چلتارہے گا۔ہوٹل مالکان نے اس اقدام کوسراہتے ہوئے اسے خوش آئندقراردیاہے۔

متعلقہ عنوان :