بلندرفشارخون کو معتدل رکھنے میں کیلا بہت مفیدہے،ماہر طب

جمعہ مئی 12:06

قصور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) بلندرفشارخون کو معتدل رکھنے میں کیلا بہت مفیدہے ‘کیلا دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیاجانیوالا پھل ہے جس میں وٹامن سی‘کیلشیم‘ میگنیشیم ‘فاسفورس اور پوٹاشیم کا ا یک بڑاذخیرہ موجودہے ۔اگر آپ کابلڈپریشر زیادہ رہتا ہے اور آپ کو دل کی تکلیف ہے تومتواترکیلے کھانے سے آپ کی تکلیف میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے اپنی گفتگو میں کیا،انہوں نے بتایا کہ ایک کیلے میں تقریباً 400 ملی گرام پوٹاشیم پایاجاتاہے جو بلڈپریشر کو نارمل رکھنے اور دل کے افعال کی درستگی کیلئے نہایت اہم ہے‘ کیلے سے ہائی بلڈپریشر کو بڑی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے‘کیلئے میں موجود پوٹاشیم انسانی جسم میں موجود نمک کی زیادہ مقدار پراثراندازہوکر بلڈ پریشرکو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :