امریکا اور چین کے تجارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری،

معاملات حل کرنے پر اتفاق مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان شروع ہونے والی ممکنہ تجارتی جنگ کو روکنا ہے،چینی حکام

جمعہ 4 مئی 2018 13:20

امریکا اور چین کے تجارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری،
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) امریکا اور چین کے تجارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ،امریکی ٹی وی کے مطابق چینی حکام نے کہاکہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا موجودہ دور دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان شروع ہونے والی ممکنہ تجارتی جنگ کو روکنا ہے۔

(جاری ہے)

انہی مذاکرات میں دونوں ملکوں کے وفود اس کوشش میں ہیں کہ دو طرفہ تجارت کے پیچیدہ معاملات کو حل کریں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر رکھا ہے کہ اگر مذاکراتی عمل سے نتیجہ نہ نکلا تو وہ امریکا پہنچنے والی چینی ایکسپورٹ پر 150 بلین ڈالر کی محصولات کا نفاذ کر دیں گے۔ امریکی صدر کے انتباہ کے جواب میں چین نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ بھی امریکی مصنوعات پر پچاس بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر سکتا ہے۔