فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

جمعہ 4 مئی 2018 14:39

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے ٹویٹر پر اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں اداکار رنبیر کپور اداکار سنجے دت کے منا بھائی کے حلیے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، بومن ایرانی اور وکی کوشال شامل ہیں، فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :