Live Updates

کپتان نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا لی

پیپلزپارٹی کے اسد گلزار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مئی 2018 15:49

کپتان نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا لی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اسد گلزار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اسد گلزار نے ملاقات کی۔جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پراسد گلزر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں پارٹی منشور اور عمران خان کی قیادت پرمکمل کا اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔عمران خان نے اسد گلزار کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مخلص اور دیانتدار لوگوں کی شمولیت سے پارٹی مضبوط اور فعال ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔ الیکشن 2018 ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018 ء میں پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو سامنے رکھتے ہوئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت اہم رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بریت کے بعد پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات