بلوچستان میں پانی کی قلت، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا

سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مالک ،ْثناء اللہ زہری سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری، 9 مئی کو سماعت ہو گی

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں پانی کی قلت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مالک، ثناء اللہ زہری سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، سماعت 9 مئی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پانی کی قلت کے معاملے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا، ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مالک، ثناء اللہ زہری کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت 9 مئی کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔