بیرسٹر سلطان کی سردار سکندر حیات خان کے گھر آمد ، عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعا

جمعہ 4 مئی 2018 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے سابق صدر وسابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی انکے گھر جا کر عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے سردار سکندر حیات خان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالی اور پاکستان و آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل دیوان غلام محی الدین، مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز، پی ٹی آئی کشمیر کے یورپی یونین کے لئے نمائندے چوہدری نصیر، پی ٹی آئی کشمیر یو اے ای کے مرکزی رہنماء عاصم برق اور دیگر بھی موجود تھے۔