عارف والا، لاکھوں کے جعلی چیک دینے پر زمینداروں کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 4 مئی 2018 17:35

عارفوالا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء)لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر زمینداروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 351/EB کے رہائشی و غلہ مندی میں کمیشن ایجنٹ عبدالرزاق نی1054860 روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر زمیندار عاشق سکنہ155/EB کیخلاف اور رفیق کالونی کے رہائشی محمدشہباز نی1200000 روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر زمیندارریاض احمدسکنہ50/SP کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کرادیا۔