لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی کی 113 بیوہ غریب دیہی خواتین میں بھیڑ بکریوں کی مفت تقسیم

جمعہ 4 مئی 2018 17:35

لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی کی  113 بیوہ غریب دیہی خواتین میں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی کی جانب سے 113 بیوہ غریب دیہی خواتین میں 226 بھیڑ بکریاں مفت تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک اعجاز احمد ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈویژن راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید محمد کمال ناصر موجود تھے ۔

ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں 113 بیوہ غریب دیہی خواتین میں 226 بھیڑ بکریاں قرعہ اندازی کے ذریعے میریٹ کی بنیاد پر تقسیم کی گئیں۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر راجہ شاہد سجاد اصغر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک جہلم کمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیو سٹاک کے ذریعے بیوہ غریب دیہی خواتین میں جانور مفت تقسیم کرنے کا احسن اقدام بنیادی طور پر ان کے لئے با عزت روزگار کا اہتمام ہے ،جس سے وہ اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم میں اس سے پہلے بھی دیہی غریب خواتین میں ویہڑیاں جھوٹیاں،بھیڑیں اور بطخیں مفت تقسیم کیں ۔محکمہ لائیوسٹاک مستقبل میں ان جانوروں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہا وہ نے اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراہا اور تمام خواتین کو مبارک باد پیش کی او ر کہا کہ ان بھیڑبکریوں کی بہتر پرورش سے نا صرف ان کی غربت میں کمی آئے گی اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر اور با عزت روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کو کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محنت اور احسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں۔