یونان،مقامی افرادکا مہاجرین کی آمد پرمظاہرہ،شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور فلیش گرنیڈز کا استعمال

جمعہ 4 مئی 2018 18:14

لیسبوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) یونانی جزیرے کے مقامی افراد نے مہاجرین کی آمد کے خلاف مظاہرہ کیا،شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور فلیش گرنیڈز کا استعمال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی جزیرے لیسبوس میں مقامی افراد نے مہاجرین کی مسلسل آمد اور یورپی یونین کی مائیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات تین مئی کو ہونے والے مظاہرے کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس اور فلیش گرینیڈز کا استعمال کرنا پڑا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی بس کو الٹانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس کے مطابق مظاہرے میں شامل افراد کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ تھی۔ یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا جب یونانی وزیراعظم الیکسس سپراس لیسبوس میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے جزیرے پر پہنچنے والے تھے۔ مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی تھی۔