جی سی یو میںبلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،طالبعلموں کی بھر پور شرکت

جمعہ 4 مئی 2018 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،جس میں طلباء سمیت اساتذہ نے بھی بڑ ھ چڑھ کرحصہ لیا اور کینسر کے مریضوںکے لیے 115سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ نے کیمپ کا دورہ کیا جبکہ ڈین فیکلٹی آف لینگوئچز پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے مشیر ڈاکٹر بابر نسیم آسی بھی موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر کو بتایاگیا کہ جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے ممبران ہر سال 1500سے زائدمریضوں کیلئے خون کا عطیہ دیتے ہیں جن میں تھیلیسیمیا کے شکار مریض بھی شامل ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے مزید کہا کہ اس دنیا میں سب سے بہترین عمل کسی کی جان بچانے کی کوشش کر نا ہے اور خون کے عطیات دینے سے مختلف بیماریوں سے لاحق ہزاروں مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :