عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری ،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید151اڈے سربمہرکر دیے،345علاج گاہوںپر چھاپے

جمعہ 4 مئی 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں151عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 12 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں فیصل آباد،ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، جھنگ، جہلم، خانیوال، میانوالی،چکوال،اوکاڑہ،راجن پور،سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔ ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں345علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی151پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔ مزیدبرآں345میں سی62 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔