سکھیکی ، ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچنے کی سزا ، زمینداروںنے مبینہ طور پر تشددکرکے ہارویسٹر مشین کے ہیلپرکو قتل کردیا

پولیس نے تین زمینداروںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:17

سکھیکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچنے کی سزا ، زمینداروںنے مبینہ طور پر تشددکرکے ہارویسٹر مشین کے ہیلپرکو قتل کر دیا سکھیکی پولیس نے تین زمینداروںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مبینہ طور پر سکھیکی کے نواحی گائوں کوٹ سرور کا رہائشی 20سالہ محمد عرفان ہاویسٹر مشین پر بطور ہیلپرکرتا تھا گزشتہ روز وہ اپنی ڈیوٹی پر بر وقت نا پہنچ سکا ،جس پر زمیندار حسن علی نے گندم کے کھیتوں میں اپنے ساتھیوںکے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کے نتیجہ میں سے وہ شدیدزخمی ہو کر بے ہو ش ہوگیا ، جسے رورل ہیلتھ سنٹر سکھیکی لایا گیا جہاں وہ زخمو ں کی تاب نا لاتے دم توڑ گیا،سکھیکی پولیس نے تین ملزمان حسن علی، امتیاز اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل ،میں نا آسکی ہے ،

متعلقہ عنوان :