اٹک، دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

2 کلو کے قریب منشیات فروشوں سے الگ الگ منشیات برآمد مقدمات درج

جمعہ 4 مئی 2018 23:17

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ، 2 کلو کے قریب منشیات فروشوں سے الگ الگ منشیات برآمد مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق ایس آئی انچارج پولیس چوکی سٹی حضرو محمد صداقت خان نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے پیر داد روڈ نزد کرما والی مسجد کے قریب محمد الیاس عرف رتہ ولد عظمت خان ساکن غرشین جو اپنے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا تھا کو گرفتار کرتے ہوئے جامہ تلاشی کے دوران 1 کلو 200 گرام گردہ چرس برآمد کر لی ، دوسری کاروائی میں اے ایس آئی انچارج پولیس چوکی برہان صفدر خان نے مخبر کی اطلاع پر معہ نفری چھاپہ مارتے ہوئے غرشین سٹاپ پر شربت فروشی کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے خائستہ خان ولد خیر اللہ جان ساکن چارسدہ جو بظاہر پانی کے کولر میں شربت فروخت کر رہا تھا اس کو گرفتار کرتے ہوئے جامہ تلاشی کے دوران 750 گرام چرس برآمد کر لی منشیات فروش نے پولیس کو بتایا کہ چرس اس کو احسان اللہ ولد حبیب اللہ ساکن افغانستان حال غرشین نے فروخت کیلئے دی ہے پولیس نے دونوں کے خلاف 9B اور 14/15 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔