راولپنڈی,پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کاروائی ،9ملزمان گرفتار

دائوپر لگے 16340 روپی 12موبائل برآمد

جمعہ 4 مئی 2018 23:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی میں9ملزمان کو گرفتار کر کے دائوپر لگے 16340 روپی 12موبائیل برآمد کرلئے تھانہ کہوٹہ پولیس کواطلاع ملی کے چند افراد کہوٹہ ٹائون کے علاقہ میںجوا کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے چھاپہ مار کر مظفر،اسد،دانش،عقیل،عابد،رسانش،اور محسن کو بذریعہ تاش جوا کھیلتے قابو کر کے دائو پر لگے 9750روپے 7 موبائیل جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے بوہڑ بازار میں چھاپہ مار کر انعام کا لالچ دے کر جوا کرانے والے محمدمحسن کو گرفتار کر کے 6590روپے 5 موبائیل برآمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :