ایوان صنعت و تجارت سکھر کے عہدیداران کا اظہار تعزیت

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ، سابق صدور شکیل احمد مختار، محمد دین، محمد اقبال آرائیں، عامر علی خان غوری، عہدیداران و اراکینِ مجلسِ انتظامیہ محمد محسن فارق، محمد خالد کاکیزئی نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی خلیق الرحمٰن (چائینہ کراکری والے )کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و بلندی ئِ درجات اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔مرحوم دل کے دورے سے جانبر نہ ہوسکے۔