لوکل بسوں کی کنڈیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی سہولت کے لئے جدید بسوں کے ساتھ ساتھ سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عبداللہ کھوسہ

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

ْ کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سیکرٹری ریجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ عبداللہ کھوسہ نے کہاکہ لوکل بسوں کی کنڈیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کی سہولت کے لئے جدید بسوں کے ساتھ ساتھ سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔پرانی اور خستہ حال بسوں کی جگہ ٹرانسپورٹ حضرات نئی اور جدید بسیں لائیں تاکہ شہریوں کو سہولت ملنے کے علاوہ شہر میں آلودگی میں بھی کمی واقع ہوسکے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے شہر میں لوکل بسوں کی حالت بہتر بنانے اور نئی بسوں کے پرمٹ جاری کرنے کے حوالے سے لوکل بس یونین کے عہدایدارن کے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ نے کہاکہ حکومت شہر میں مختلف شاہرائوں کی توسیعی جیسے منصوبے پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز پرانی اور کھٹارا ختہ حال بسوں کی جگہ نئی ماڈل کی بسیں چلائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات مل سکیں۔

انہوں نے کہاکہ پرانی اور منسوخ شد ہ بسوں کی وجہ سے شہر میں آلودگی میں اضافہ ہونے کے علاوہ لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جس کے خاتمے کے لئے حکومت شہر میں نئی بسیں چلانے پر زور دے رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نئی لوکل بسیں لائیں تاکہ پرانی بسوں سے شہر کو چھٹکارہ دیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ پرانی بسوں کا خاتمہ ضروری ہوچکا ہے اس سلسلے میں تعاون نہیں ہوا تو انتظامیہ نئے روٹ پرمٹ جاری کرے گی ۔اجلاس میں سیکر ٹری آرٹی اے کو ٹرانسپورٹ یونین نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس میں انٹراسٹی لوکل بس ٹرمینل دیگر مماحلات پر حکام بالا سے بات کرنے کی یقینی دہا نی کراوئی گئی۔

متعلقہ عنوان :