ایف آرکوہاٹ کے مختلف علاقوں میں چار روزہ فری آئی کیمپوں کا انعقاد

ہفتہ 5 مئی 2018 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کی زیر نگرانی آئی کئیر سروسز پروگرام فاٹا نے ایف آر کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں چار روزہ فری آئی کیمپوں کا انعقاد کیا جس میں آئی کئیر پروگرام کی ماہر ٹیموں نے مریضوں کا معائنہ کرکے نہ صرف مفت ادویات تقسیم کیں بلکہ ضرورت مندمریضوں کو نظر کی عینکیں بھی دی ، ایف آرکوہاٹ کے علاقوں اخوروال، بوسٹی خیل،، زرغون خیل، شریف خیل اورملک باز گل حجرہ میں کل 1295مریضوں کو مفت ادویات جبکہ 452مریضوں کو نظر کی عینکیں دی گئیں، 24مریضوں کو جن کو سفید موتیا کی شکایت تھی اٴْنکو 15مئی کو مفت آپریشن کی سہولت اورلینز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے آئندہ بھی فری کیمپوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :