ہارن فری چندی گڑھ مہم کے فروغ کے لئے کام کرنا اعزاز کا باعث ہے، ایوشمان کھرانہ

ہفتہ 5 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ ہارن فری چندی گڑھ مہم کے فروغ کے لئے کام کرنا اعزاز کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریفک اور سکیورٹی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ششانک آنند نے ٹویٹر پر کہا کہ ایوشمان کھرانہ اگر آپ اپنے آبائی شہر میں ہارن فری چندی گڑھ مہم چلائیں گے تو ہمارے لئے اعزاز کا باعث ہو گا جس پر اداکار ایوشمان کھرانہ کا ٹویٹر پرکہنا تھا کہ اس اقدام کے فروغ کے لئے کام کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہو گا۔