کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،

4دہشتگرد گرفتار،قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد گرفتار دہشت گردفنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی، حکام

ہفتہ مئی 12:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) شہرقائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

سائٹ ایریا سے گرفتار دہشت گرد کیفتان اور محمد ارشاد تحریک طالبان کے لیے فنڈ جمع کیا کرتے تھے جبکہ پی سی ایس آئی آر سوسائٹی سے گرفتار دہشت گرد کاشان اور عبدالرف لشکر جھنگوی کے لیے فنڈ ریزنگ کرتے ہیں۔

گرفتار دہشت گردفنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔چاروں دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔