امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی تعلقات میں تعطل کے باعث اس کی چائنہ کو سپلائی میں تعطل ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین کے وقفے سے قبل سودے 12.25 سینٹ کم ہوکر 10.41 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں گندم کے سودے 10.25 سینٹ کمی کے ساتھ 5.28 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے سودے 0.75 سینٹ کمی کے ساتھ 4.07 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :