ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات تعمیری ہوں گے ، ترجمان یورپی یونین

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

تہران۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان علاقائی معاملات پر سیاسی مذاکرات تعمیری ثابت ہوں گے۔یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور 4 یورپی ممالک کے حکام نے ایران کے ساتھ یمن کے حوالے سے روم میں مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی ڈپٹی انچارج ہیلگا اشمد نے ان مذاکرات میں حصہ لیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میونخ سیکورٹی کانفرنس کے بعد یمن کی صورتحال پر تعمیری مذاکرات کیے گئے ہیں۔ اس اجلاس میں شریک فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ اجلاس عنقریب برسلز میں منعقد کیا جائے گا۔