پسند کی شادی کرنے والی دو بچوںکی ماںکو دیور اور سسر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

ہفتہ 5 مئی 2018 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) پسند کی شادی کرنے والی دو بچوںکی ماںکو دیور اور سسر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اندر سیری محلہ پنڈالی میں چار سال قبل ریاست ولد آصف نے مسماة یاسمین سے پسند کی شادی کی تھی۔ خاتون کا اپنے سسرالیوں سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز آصف ولد سمندر نے اپنے چھوٹے بیٹے صداقت کے ہمراہ صبح کے وقت فائرنگ کر اپنی بہو مسماة یاسمین دختر محمد رفیق زوجہ ریاست عمر 24/25 سال کو قتل کر دیا تھا۔

ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیاگیا۔ پولیس نے سسر اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوںکا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :