سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ڈھاکہ میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات ،ْدوطرفہ تعلقات پر تبالہ خیال

ہفتہ 5 مئی 2018 15:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہفتہ کو ڈھاکہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ٹویٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ہفتہ کو ڈھاکہ میں اسلامی ملکوں کی تنظیم(او آئی سی)کے وزراء خارجہ کونسل کی45ویں سیشن کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ ،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔