بھارتی سپریم کورٹ و مرکزی حکومت کے درمیان ہائی کورٹس میں ججوں کی بھرتی میں تاخیر پر تنازعہ

ہفتہ 5 مئی 2018 16:11

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بھارتی سپریم کورٹ اور مرکزی حکومت کے درمیان ہائی کورٹس میں ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی میں تاخیر پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس تاخیر کا الزام حکومتپر لگایا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس مدن اور دیپک گپتا پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے منی پور سے ایک مدعی کے تبادلے کی درخواست پر سماعت کے دوران مرکز پر نکتہ چینی کی اورکہا کہ وہ ان ججوں کو بھرتی نہیں کررہی جس کی سفارش سپریم کورٹ کے کالجیم نے کی تھی۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹس میں تقریبا ً38 فیصد آسامیاں خالی ہیں، سب سے زیادہ مسئلہ میگھالیہ، تریپورہ اور منی پور کی ریاستوں میں ہے جہاں صرف 2 ججوں پر دبائو ہے جس کے نتیجے میں درخواست گزار کو سنگل جج کے بنچ کے احکامات چیلنج کرنے کیلئے کوئی فورم نہیں ملتا اور ان کے پاس سپریم کورٹ میں درخواست دینے کے سوا کوئی دوسرا چارہ کار نہیں رہتا۔