یونین کونسل 74، سیوریج بچھانے کے لیے کی گئی کھدائی عذاب بن گئی

ہفتہ 5 مئی 2018 17:49

راولپنڈی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) یونین کونسل 74میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے لیے کی گئی کھدائی شہریوں شہریوں کے لیے عذاب عظیم بن گئی ۔

(جاری ہے)

یونین کونسل 74کے مکینوں نے اے پی پی کو بتایاکہ علاقہ میں جگہ جگہ سیوریج لائنوں کی کھدائی کی گئی ہے تاھم انتظامیہ کی غفلت و اناہلی کے باعث یہ کام تاحال مکمل نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے علاقہ مکین کئی ماہ سے شدید ترین مشکلات کا شکا ر ہیں ۔شہریوں نے بتایاکہ کھدائی کی وجہ سے کیچڑ ہر جانب پھیلاہو اہے جس سے خواتین اور عمر رسیدہ افراد کا گلیوں سے گذرنا بھی محال ہو چکا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سیوریج لائنوں کی تنصیب کاکام جلد مکمل کیا جائے ۔