تہران اور یورپی یونین کے مابین مذاکرات تعمیری ہوں گے،ترجمان یورپی یونین

ہفتہ 5 مئی 2018 18:35

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان علاقائی معاملات پر سیاسی مذاکرات تعمیری ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین اور 4 یورپی ممالک کے حکام نے ایران کیساتھ یمن کے حوالے سے روم میں مذاکرات کیے،ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی ڈپٹی انچارج ہیلگا اشمد نے ان مذاکرات میں حصہ لیا۔بیان کے مطاق میونخ سیکورٹی کانفرنس کے بعد یمن کی صورتحال پر تعمیری مذاکرات کیے گئے ہیں،اجلاس میں شریک فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ اجلاس عنقریب برسلز میں منعقد کیا جائیگا