پانی کے استعمال میں احتیاط کر کے اپنی آنے والی نسلوں پر احسان کریں ، سی پی سی

ہفتہ 5 مئی 2018 19:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) کوآرڈینیٹراین سی پی سی ارشاد رامے نے کہا ہے کہ شہری پانی کے استعمال میں احتیاط کر کے اپنی آنے والی نسلوں پر احسان کریں ۔ پانی جیسے قدرتی وسیلہ کا مناسب اور صرف ضرورت کے وقت استعمال اور اس کے ضیاع کی روک تھام کے لیئے ہر شہری اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے این سی پی سی کے زیر اہتمام " پانی کی بہتر اور مناسب استعمال" کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ تقریب میں پانی کے وسائل کے ماہرین ڈاکٹر خالد خان , پروفیسر امیر حیدر, مسٹر آصف جاوید , محمد انوار سمیت اسلامی یونیورسٹی , یونیورسٹی آف انجنیئرنگ ٹیکسلا , نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد اور بحریہ یونیورسٹی کے شعبہ واٹر منیجمنٹ کے فیکلٹی ممبران ,ماہرین , اساتذہ اورطلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے بڑھتی آبادی کے ساتھ پانی کے استعمال اور اس کے زیاں کو روکنے اور واٹر منیجمنٹ بارے خصوصی لیکچرز دیئے اور شہریوں سے اپیل کی کہ زیر زمین پانی کی کمی آنے والے وقتوں میں بہت بڑی مسئلہ بن سکتی ہے اس لیئے پانی جیسے روز مرہ استعمال کی نعمت کو نہائیت احتیاط سے استعمال کیا جائے ․ انہو ںنے کہا کہ متعلقہ ادارے پانی کی زیاں کو روکنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں انہو ںنے کہا کہ اگر ہم نے آج سے ہی اس اہم مسئلہ پر بحیثیت قوم توجہ نہ دی تو آنے والے دنوں میں پانی کی کمیابی بنیادی انسانی مسئلہ بن سکتی ہے ․ اس موقع پر ماہرین نے اپنی ریسرچ کے حوالے سے مقالے پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :