ہماری ریاست بدعنوانی اوربدانتظامی کی متحمل نہیں ہوسکتی، سید نورالحسن شاہ

قومی سیاست سے بدزبان اوربدعنوان عناصر کاصفایا کرنے کیلئے گرینڈآپریشن کرنا ہوگا چیف جسٹس کے اقدامات سے یقینا پاکستانیوں کی زندگی میں آسانی اورآسودگی آئے گی،ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی چنیوٹ

ہفتہ 5 مئی 2018 20:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ نے کہا ہے کہ ہماری ریاست بدعنوانی اوربدانتظامی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قومی سیاست سے بدزبان اوربدعنوان عناصر کاصفایا کرنے کیلئے گرینڈآپریشن کرنا ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اپنافرض منصبی اداکرتے ہوئے جس طرح درست اوردوررس اصلاحات کررہے ہیں ان سے یقینا پاکستانیوں کی زندگی میں آسانی اورآسودگی آئے گی۔

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کے کردارپرانگلیاں اٹھانے والے درحقیقت اپنے منطقی انجام سے ڈررہے ہیں ۔ سائل کو بروقت انصاف کی فراہمی سے معاشرتی مسائل میں کمی آ ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ پرویزی آمریت کے دوران عدلیہ کی آزادی کیلئے عوام کی جدوجہد رائیگاں نہیں گئی ،اب احتساب کے ڈر سے آزاد عدلیہ کے کرداراوراختیارکومحدودنہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتھک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جس مستقل مزاجی اوراستقامت سے مصیبت زدگان کی اشک شوئی جبکہ وفاقی وصوبائی اداروں کی اصلاح کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔ اس وقت فوج اورعدلیہ دونوں اداروں پرعوام کااعتماد عروج پر ہے،منتخب ایوانوں میں ابھی کچھ چوربیٹھے ہوئے ہیں۔ نیب کرپشن کاسومنات پاش پاش کرنے کیلئے بدعنوان عناصر کامحاسبہ کرے