راولپنڈی، جوئے، شراب، منشیات، چوری، ڈکیتی ،لڑائی جھگڑے ،فراڈ سمیت دیگر جرائم میں گرفتار 9ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 5 مئی 2018 20:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ضلع کچہری کی مختلف ماتحت عدالتوں نے جوئے، شراب، منشیات، چوری، ڈکیتی ،لڑائی جھگڑے ،فراڈ سمیت دیگر جرائم میں گرفتار 9ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ 13ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کاحکم جاری کر دیااور 11ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے بعد ضمانت عدالت میں پیش نہ ہونے پر3 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کرتے ہوئے انکے ضامنوں کو طلب کر لیا اور گھر سے عدالت آنے والی دو خواتین کو دارلامان بھیجوا دیا۔