امریکا، اوبر کمپنی کے ڈرائیور نے اسرائیلی سفارت کار کو گاڑی سے اتار دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:52

امریکا، اوبر کمپنی کے ڈرائیور نے اسرائیلی سفارت کار کو گاڑی سے اتار ..
شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) امریکا میں عبرانی زبان بولنے پر اوبر کمپنی کے ڈرائیور نے اسرائیلی سفارت کار کو گاڑی سے اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو میں "اوبر" کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک اسرائیلی سفارت کار کو عبرانی زبان میں بات کرنے پر اپنی گاڑی سے اتار دیا۔

(جاری ہے)

امریکی وسط مغرب میں اسرائیلی نائب قونصل جنرل کے عہدے پر فائز "ایٹے مِلنر" کے مطابق وہ جمعرات کی شام 5:30 پر اوبر کی ایک گاڑی میں سوار ہوئے۔

اس دوران مِلنر نے اپنے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جوں ہی عبرانی زبان میں "تمہارا کیا حال ہی" کہا تو گاڑی کا ڈرائیور چِلّا کر بولا کہ "ابھی گاڑی سے نکل جاؤ"۔مِلنر کے مطابق ڈرائیور نے انہیں آگاہ کیا کہ اس مِلنر کے عبرانی زبان میں گفتگو کرنے پر ایسا کیا۔

متعلقہ عنوان :