خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی کی ٹیم کا محکمہ لائیو اسٹاک کے اہلکاروں کے ہمراہ ڈیرہ میں دودھ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

ہفتہ 5 مئی 2018 21:29

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ ڈویژن کی ٹیم نے محکمہ لائیو اسٹاک کے اہلکاروں کے ہمراہ ڈیرہ میں دودھ فروشوں کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

رحمانیہ ہسپتال کے قریب دودھ کی چاردکانوں کو چیک کیا گیا اور موقع پر نمونوں کا تجزیہ کرنے کے بعد دودھ میں پانی اور صحت دشمن فارمولا کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 280 لیٹر دودھ موقع پر ضائع کیا گیا اور دکان سیل کردی گئی۔ جوگیانوالی گلی کے قریب دودھ کی دکان کے دودھ کو درست پایا گیا جبکہ کڑی علیزئی میں دودھ میں پانی کی معمولی مقدار کی موجودگی پر دکاندار کو وارننگ جاری کی گئی

متعلقہ عنوان :