امان اللہ خان زہری نے الیکشن کمیشن کیطرف سے جھل مگسی حلقے کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو مستردکردیا،،حلقے کو سابقہ صورت حال میں بحال کیا جائے ، مطالبہ

ہفتہ 5 مئی 2018 21:47

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب امان اللہ خان زہری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جھل مگسی حلقے کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ علاقے کے مفاد کے تحت نہیں ہے جو کہ یہ ایک خوش آئند بات نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گنداواہ میڈیا سنٹر کے مقامی صحافیوں کے ایک گروپ سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس فیصلے کی بی این پی سختی سے مسترد کرتی ہے کیونکہ بلوچستان میں پہلے آبادی کم ہے رقبہ تو ذیادہ ہے لیکن آبادی کے کم کی وجہ سے ہماری موزانہ دیگر زصوبوں سے نہ کیا جائے اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ صورت حال میں جھل مگسی حلقہ بحال کیا جائے جس میں عوام کی بھلائی ہے۔