ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد کی زیرصدارت سیلاب کی ممکنہ صورت حال بارے جائزہ اجلاس منعقد

ہفتہ 5 مئی 2018 21:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد کی زیرصدارت سیلاب کی ممکنہ صورت حال بارے ایک جائزہ اجلاس ہفتے کے روز کمیٹی رو م میں ہوا جس میں ممکنہ بارشوں سے بچائو کے لیے اب تک کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی،اے ڈی سی آر،اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ایجوکیشن،ڈی او ہیلتھ،ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122،ڈی او سول ڈیفنس،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،ایکسین بلڈنگ و سما ل ڈیمز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

اجلاس کو اے ڈی سی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال ایک بارانی علاقہ ہے ‘ یہاں دریا نہیں ہیں تاہم محدود وسائل کے باوجود بارشوں اور قدرتی آفات جیسی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے پوری طرح مستعد و سرگرم ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںاے ڈی سی آر کی قیادت میں معائنہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ریسکیو1122،میونسپل کمیٹیاں اور دیگر متعلقہ اداروں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موجود آلات کا معائنہ کرے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ریسکیو 1122،پی ڈی ایم اے کی ہدایت کی روشنی میں موک ایکسرسائز کرے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ،سول ڈیفینس ،ریسکیو 1122اور سمال ڈیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈیموں ،ندی نالوں ،ڈرینز پر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیں ۔انہوں نے محکمہ مال و بلڈنگ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں مخدوش عمارتوں کا سروے کر کے اپ ڈیٹ کریں۔ایمرجنسی1122،مرکزی کنٹرول روم میں ڈی سی آفس کے علاوہ تحصیل کے سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے تمام متعلقہ محکموں کو ممکنہ بارشوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :