اٹک،خود کش حملہ کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی ، زخمی 18ہیں

ہفتہ 5 مئی 2018 21:48

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) بسال روڈ ڈھوک گاما ں خود کش حملہ کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی، بروتھہ کا رہاشی محمد نزاکت جاں بحق ہونے والوں میں شامل، زخمیوں کی تعداد 18ہے جمعرات کی شام اٹک کے باسیوں کے لئے قیامت بن کر ابھری جب سرکاری بس بسال روڈ ڈھوک گاماں کے قریب پہنچی تو تاک میں بیٹھے خود کش حملہ آور نے بس پر حملہ کر دیا ایک نامعلوم نوجوان نے بس پر فائرنگ کی اور جس کو پکڑنے کے لئے ڈرائیور اکرم نیازی نیچے اترا اور دوسرے نوجوان کو قابو کر لیا، خود کش بمبار نے بٹن دبایا اور زور دار دھماکہ ہو گیا جس سے بس ڈرائیور اکرم نیازی، راہ گیر حبیب خان موقع پر شہید ہو گیا جبکہ خود کش حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا ، دھماکہ میں سرکاری ذرائع کے مطابق 18 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ اٹک اور راولپنڈی ریفر کر دیا گیا زخمیوں میں بروٹھا گاؤں کا رہائشی محمد نزاکت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا اس طرح خود کش حملہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے پہلے 2 شہید ہونے والے اکرم نیازی اورنوجوان حبیب خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی موجودہ صورتحال کے مطابق تباہ حال بس کو کنٹینر کے ذریعہ موقع سے ہٹا دیا گیا ہے اور روڈ کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔

؂