راولپنڈی،اینٹی کرپشن نے کہوٹہ کے پٹواری 20ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) محکمہ انسداد رشوت ستانی (اینٹی کرپشن) راولپنڈی ریجن نے جوڈیشل مجسٹریٹ ذیشان رانا کی سربراہی میں چھاپہ مارکرکہوٹہ کے پٹواری کو 20ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مجاز عدالت سی3یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق کہوٹہ کے پٹواری رئیس الحسن نے ارشد محمود نامی شہری کی اراضی کے کاغذات کلیئر کرنے کے لئے 20ہزار روپے رشوت طلب کی متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر مجسٹریٹ کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر20ہزار روپے مالییت کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے پٹواری کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 161اوراینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ5/2/47کے تحت مقدمہ نمبر8/18 مقدمہ درج کر لیاجسے گزشتہ روز مقامی عدالت میں پیش کر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر انٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :