ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاںبحق

ہفتہ 5 مئی 2018 22:16

سیالکوٹ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ چونڈہ روڈ ر د و موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 20سالہ منیب موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوارحیدر نامی شہری شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان منیب ضروری کام کے سلسلہ میں پسرور کی جانب جا رہا تھا کہ چونڈہ روڈ پر دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کا شکار ہو گیا اور موقع پر دم توڑ گیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔