پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی

مزید 344علاج گاہوںپر چھاپے ،136عطائیوں کے اڈے سیل کردیے

ہفتہ 5 مئی 2018 23:50

لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں136عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 12 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں فیصل آباد،ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، جھنگ، جہلم، خانیوال، میانوالی،چکوال،اوکاڑہ،راجن پور،سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔

ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں344علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی136پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔خانیوال، مظفر گڑھ اور جھنگ ہر ایک میں 14،چکوال میں 13 ،فیصل آباد اور میانوالی ہر ایک میں 12،ڈی جی خان،راجن پور اور سرگودھا ہرایک میں 11،جبکہ لاہور اور جہلم میں دس دس اڈے سربمہر کیے گئے۔ مزیدبرآں344میں سی101 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔