ْفلم ’’3 دیو‘‘ میں خدا اور اس پر ایمان لانے کی ضرورت پر مبنی پیغام دینے کی کوشش کی ہے، انکوش بھٹ

اتوار 6 مئی 2018 12:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار انکوش بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’’3 دیو‘‘ میں خدا اور اس پر ایمان لانے کی ضرورت پر مبنی پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار انکوش بھٹ نے فلم ’’3 دیو‘‘ کا ’’پی کے ‘‘ اور او ایم جی۔ اوہ مائی گاڈ ‘‘ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’3 دیو‘‘ کی کہانی تھوڑی سی مختلف ہے اگر آپ فلم ’’پی کے ‘‘ اور او ایم جی۔

(جاری ہے)

اوہ مائی گاڈ ‘‘ کی بات کریں تو وہ لوگوں کے مذہبی خیالات کے بارے میں تھیں اور فلم ’’3 دیو‘‘ میں خدا اور اس پر ایمان پر مبنی ایک زبردست پیغام دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کیسے خدا ہماری زندگیوں میں بہت اہم ہے اور آج کے دور میں ہمیں اس پر ایمان لانے کی ضرورت ہے۔ فلم میں اداکار کرن سگھ گروور، کونال رائے کپور اور راوی ڈوبے نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :