دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونے کی بجائے حسد کرنیوالے کبھی س کھی نہیں رہتے ‘ سائرہ نسیم

نئے آنے والوں کی معاونت اورموسیقی کے رموز سمجھانے کی کوشش کی ہے ‘ گلوکارہ کی گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونے کی بجائے حسد کرنے والے کبھی س کھی نہیں رہتے ،ہمیں نہ صرف دوسروں کوبھی آگے بڑھنے کے مواقع دینے چاہئیں بلکہ ان کی ہر ممکن مدد بھی کرنی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ ہر شعبے میں مقابلے کا رجحان ہونا چاہیے اور ہمیں اپنے ساتھیوں کی کامیابی پر خوش ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

حسد سے نہ تو کامیابی ملتی ہے اور نہ ہی سکون میسر آتا ہے بلکہ اس آگ میں جلنے والا کبھی س کھی نہیں رہتا۔ انہوںنے مزید کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ نئے آنے والوں کی معاونت کروں اورموسیقی کے جو رموز میں نے تجربے سے حاصل کئے ہیں انہیں ان کے ابتدائی ایام میں ہی اس سے آگاہ کروں ۔ سائرہ نسیم نے بتایا کہ کئی پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں جو یقینا لانچ ہونے پر میرے پرستاروں کیلئے خوشی کا باعث ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :