ایران نواز حوثی باغی خطے کے لئے خطرہ ہیں،ترجمان سعودی اتحاد

ا یرانی یمن کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کیلئے تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں،بیان

اتوار 6 مئی 2018 13:10

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاہے کہ یمن میں امن و سلامتی کے آنے سے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور خطے میں بھی امن کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں نوری المالکی کا کہنا تھا کہ ا یرانی یمن کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے لئے تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے ابھاء انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے خودکش حملے کئے ہیں اور دوسری طرف باب المندب اور بحیرہ احمر کو تیز رفتار کشتیوں سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اپنے (ایرانی) ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ باغیوں کی لینڈ کروز میزائلوں کے ذریعے سے مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔