پاکپتن، دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ،تین شدید زخمی

اتوار 6 مئی 2018 14:30

پاکپتن۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ پہلے حادثہ میں چک 25-KB کا نذر فرید اپنے کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر منچن آباد جنازہ جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی کی ان موٹرسائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجہ میں نذر فرید ہلاک اس کا کزن شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میںقبولہ کا تاجر چوہدری محمد اسلم اپنے ایک ساتھی اور ڈرائیور کے ہمراہ ڈالہ پرملتان روڑ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی اور ڈالہ کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جن کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔