راولپنڈی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم (آج) سے شروع ہو گی

8لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائے جائیں گے ،سہیل چوہدری

اتوار 6 مئی 2018 16:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) راولپنڈی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم (پیر )07 مئی سے شروع ہو گی ،مہم کے دوران847000بچو ںکو پو لیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطرے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ اتھا رٹی محمد سہیل چو ہد ری نے قومی خبررساں ادارے کو بتایاکہ 07 مئی 2018 سے شر و ع ہو نے والی پا نچ رو زہ انسداد پو لیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ر فیو زل کے کیسز پر خصو صی تو جہ دے کر انہیںکور کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پالیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلوا کر انہیں موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

انہو ں نے بتا یا کہ انسداد پو لیو مہم میں مجموعی طور پر 05سال سے کم عمر کے 08لاکھ 47ہزاربچو ںکو پو لیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطرے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 221 یوسی ایم اوز اور496ایریا انچارج مقر ر کیے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ2333مو با ئل ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں اور287 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ119 ٹرا نزٹ پوانٹس مقرر کئے گئے ہیںجبکہ کل ٹیمیو ں کی تعداد 2739 ہے ۔

انہوںنے مز یدبتا یا کہ انسدادپولیو مہم کی نگر انی اسسٹنٹ کمشنر ز اور ہیلتھ افسران کریں گے ۔سرکاری خبر رساں ادارے کو دستیاب معلومات کے مطابق پو لیو ٹیمیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ڈ پٹی کمشنررا ولپنڈ ی طلعت محمود گو ندل کی ہدایات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :