بنارس میں پرانی گاڑیوں کے دھوئیں سے لوگوں میں سینے اور سانس کی بیماریاں لاحق

اتوار 6 مئی 2018 16:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بھارت کے شہر بنارس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی سستی کے نتیجے میں وہاں کی فضا زہر آلود ہو گئی ہے،پرانی گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں سے لوگوں میں سینے اور سانس کی بیماریاں لاحق ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بنارس میں 1.60لاکھ گاڑیاں ایسی ہیں جن کے رجسٹریشن کی میعاد ختم ہوچکی ہے لیکن آر ٹی او کی لاپروائی کے سبب شہر سے گائوں تک یہ سڑکوں پر فراٹے بھررہی ہیں۔

شہر میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے ایک اے آر ٹی او ٹیکنیکل کا عہدہ فراہم کیا ہے لیکن وارانسی میں 10سال سے یہ عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور تکنیکی کاموں کی ذمہ داریوں کیلئے اے آر ٹی اوٹیکنیکل ٹیمیں لکھنوء سمیت دیگر اضلاع میں تعینات ہیں جوفضائی آلودگی کی رپورٹ تیار کرنے اور اسے کنٹرول کرنے سے متعلق ضروری سازو سامان سے لیس رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :