موٹروے پولیس نے بابو صابو لاہور کے علاقے سے ملنے والا گم شدہ بچہ کو والدین کے حوالے کر دیا

اتوار 6 مئی 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) موٹروے پولیس سائوتھ زون کے افسران نے موٹروے پر بابو صابو لاہور کے علاقے سے ملنے والا گم شدہ بچہ کو والدین کے حوالے کر دیا۔موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی محمد افضل اور اسٹنٹ پٹرولنگ آفیسرزاہد اقبال کو دوران ڈیوٹی ایک آٹھ سالہ گم شدہ بچہ محمد صابر ولد مختار روتے ہوئے ملا ، پٹرولنگ افسران نے بچے سے والدین کا پوچھا تواس نے بتایا کہ وہ گھر کا راستہ بھول کر موٹروے پر آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس افسران نے مقامی مساجد میں بچوں کے بارے میں اعلانات کروائے ۔اور کافی کو ششوں کے بعد انکے وارثان کا پتہ کیا ۔بچے کے لوا حقین کی درخواست پر گواہان کی موجودگی میں معمول کی کاروائی کرنے کے بعد اس کے والد ہ کے حوالے کر دیا ۔ بچے کے والدین اور مقامی لوگوںنے مو ٹروے پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہاہے اور دعائیں دیں ۔ سیکٹر کما نڈر ایس ایس پی کامران عادل نے پٹرولنگ افسران کی مثالی اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس افسران کی کوششوں کو شا با ش دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :