ائیر پورٹ پرکارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی

چار سدہ کا رہائشی خالد نہار ہیروئن چین کے شہر گوانگ ژو سمگل کرنا چاہتا تھا، گرفتار کر لیا گیا

اتوار 6 مئی 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) اینٹی نار کوٹکس فورس نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کر کے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چار سدہ کا رہائشی خالد نہار نجی ائیر لائن کی پرواز 892کے ذریعے چین کے شہر گوانگ ژو جارہا تھاکہ دوران تلاشی اس کے سامان سے آدھا کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ اے این ایف حکام نے مسافر کو موقع سے گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :