پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

اتوار 6 مئی 2018 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، دیر بالا میں مکان کی چھت گرنے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیںپشاورسمیت خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع مردان ،چارسدہ،مالاکنڈ ڈویڑن،دیر اور لوئر دیر میں تیز ہواوں کیساتھ بارش ہوئی دیر بالا میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمی افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں پندرہ،پشاور سات ،چراٹ نو،بلاکوٹ نو،تیمرگرہ نو،کالام چھ،اور دیر میں چار ملی میٹر بارش ہوئی ہیں۔جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے تک تیز ہوائوں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :