بورے والا ، سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 3خطرناک ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

اتوار 6 مئی 2018 19:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) بورے والا کے قریب قتل ،ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 3خطرناک ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے مارے جانے والے ملزموں نے ایک روز قبل اغواء برائے تاوان کے سلسلہ میں بہاولپور سے بھتہ وصولی کے لیے بلائے گئے ایک مقامی وکیل اور پولیس کانسٹیبل کو دن دیہاڑے پکڑے جانے کے خوف سے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے تھے واقعات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر خطرناک ملزموں کو پکڑنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مخبر کی اطلاع پر وکیل اور پولیس کانسٹیبل کے قاتل ملزمان کو پکڑنے کے لیے نہر کھادر پل جوئیہ بنگلہ پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ ایک ڈبل کیبن ڈالہ وہاں سے گزرنے لگاتو پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا جس میں سے 4نا معلوم افراد مسلح آتشیں اسلحہ نیچے اترے اور پولیس کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو کافی نقصان پہنچا پولیس نے وقفہ وقفہ سے ملزمان پر اپنی فائرنگ جاری رکھی اورملزمان کے ساتھ مقابلہ کے لیے وائرلیس پر مزید نفری طلب کر لی جس پر مدد کے لیے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ نادر خان بلوچ بھی پولیس کے نفری کے ہمراہ مقابلہ کی جگہ پر پہنچ گئے فائرنگ رکنے کے بعد موقع پر جا کر دیکھا کہ 3افراد فائرنگ سے جانبحق ہو چکے تھے جبکہ ان کا ایک نا معلوم ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے بھاگ گیا مارے جانے والوں کی شناخت یاسر ڈوگرولد عبدالستار ڈوگرسکنہ ڈوگر مارکیٹ صادق ٹائون بورے والا ،معراج احمد ولد ریاض احمد موہل سکنہ 311ای بی بورے والا اور محمد بوٹا ولد اعجاز احمد سکھیرا سکنہ چک نمبر 321ای بی بورے و الا کے ناموں سے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ رائفل 44بورکپہ ،پسٹل 30بور،میگزین اور گولیاں،واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فون برآمد ہو ئے ہلاک ہونے والے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل ،ڈکیتی،اغواء برائے تاوان اور ناجائز اسلحہ کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج تھے ملزمان یاسر ڈوگر،بوٹا سکھیراعدالتی مفرور بھی تھے جبکہ ملزم معراج موہل 302کا اشتہاری تھا پولیس نے تمام کاروائی مکمل کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی سے پوسٹمارٹم کے بعد ملزمان کی نعشیں پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیں دریں اثناء پولیس نے اغواء برائے تاوان کے ملزمان کی سہولت کاری کے الزام میں تھانہ صدر بورے والا کے سرکاری ڈرائیور رانا ذوالفقار حسین اور سابق ایم این اے کے ایک گن مین قیوم اور قیوماسندھواور اس کے دیگر ساتھی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا اہم انکشافات متوقع ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آر پی او ملتان ادریس احمد نے وقوعہ کے سہولت کار پولیس کے سرکاری ڈرائیور کے بارے میں مقامی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے